29 نومبر، 2015، 9:44 PM

روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا

روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور غیرملکیوں کے ساتھ پرتشدد رویے کے باعث روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور غیرملکیوں کے ساتھ پرتشدد رویے کے باعث روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا ہے۔ روسی انفارمیشن سینٹرنے اپنے شہریوں کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں انہیں بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ روسی حکومت نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال دیاہے اور بھارت کو سیاحت کےلئے غیر محفوظ مقام قراردے دیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی سیاح بھارت اوربھارت کے ساحلی شہر گوا کا رخ نہ کریں۔ روس کی طرف سے یہ پابندی اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی انتہا پسندوں سے اپنی ہاکی ٹیم کی ہار برداشت نہ ہوئی اور ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم پر ہوٹل واپسی کے دوران شدید پتھراؤ کیا تھا جس سے کھلاڑیوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

News ID 1859947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha